English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ: واپڈا اسپتال گڈو بند ، عملے کا داسو ڈیم پر تبادلہ

القمر

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت و سندھ سرکار کی جانب سے صحت کے لیے اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود کشمور کے علاقے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ملازمین کے لیے بنایا جانے والا واپڈا اسپتال گڈو بند کردیا گیا، گڈو اسپتال میں کام کرنے والے 147 ملازمین کا داسو ڈیم پر تبادلہ کر دیا گیا، اسپتال گڈو بند ہونے سے واپڈا ملازم و اسپتال کا عملہ بے چین ہے۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے چیئرمین نثار احمد سومرو، عظیم خان و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 50 بستروں پر مشتمل واپڈا اسپتال گڈو بنایا گیا ہے جس میں ہارٹ اسپیشلسٹ، گائنی کالوجسٹ، ڈینٹل سرجن، فزیشن سمیت تمام امراض کے ماہر ڈاکٹر خدمت سرانجام دیتے ہیں اور 40 سال سے واپڈا اسپتال گڈو عوام کی خدمت کرتا رہا ہے، سی پی جی سی ایل انتظامیہ کی جانب سے 2 سال سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے اسپتال بند کردیا گیا ہے اور ڈاکٹرز سے لے کر نائب قاصد تک مرد، خواتین اسٹاف کا داسو ڈیم تبادلہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال کا عملہ بے چینی کا شکار ہے۔ دوسری جانب واپڈا اسپتال گڈو چاروں صوبوں کے سنگم پر ہونے و بہتر سہولیات کی وجہ سے ایمرجنسی میں عوام کی خدمت کرتا رہا ہے، کشمور ضلع بھر میں واپڈا اسپتال جیسا کوئی اسپتال نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے