English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان، بشری بی بی سے تفتیش

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفشیش کا راونڈ مکمل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے 45 منٹ تک تفشیش کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران عمران خان اور بشری بی بی سے تحفے میں ملنے والی بلگیری جیولری سیٹ سے متعلق بھی سوالات کئے گئے۔

اس کے بعد نیب ٹیم پانچواں بار تفشیش مکمل کرکے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

اس حوالے سے ملزمان بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو 22 جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے