لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا اہم جنگجو ہے۔ ان کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کے لیے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ کو امریکی کمانڈوز نے 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔

