English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش میں بگڑتی صورتحال، پاکستانی طلباکے والدین فکر مند

parents of Pakistani students are worried

اسلام آباد: بنگلہ دیش میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال میں پاکستان طلباء کے والدین بھی فکر مند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پھنسے ہوئےطلبا کے اہل خانہ نے بچوں کی محفوظ واپسی کے لئے وزیرِاعظم سے مدد کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں بنگلہ دیش کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی والدین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈیشنل سیکرٹری کو خط میں لکھا کہ بنگلہ دیش میں ہمارے بچے اب اپنے ہاسٹلز کے احاطوں میں بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں کرفیو کے باعث بچوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے، بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے