ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد: رقم کے تنازعے پر اغواہونے والا نوجوان بازیاب

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)رقم کے تنازعے پر مغوی نوجوان سٹی پولیس کی کارروائی میں بازیاب، اغوا کار گرفتار،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عمران رشید شیخ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ، تفصیلات کے مطابق نوجوان سید ربی جعفری جوکہ ادویات کی فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے اور اس کا اپنے ساتھی سید کاشف و دیگر سے رقم کا لین دین تھا، نوجوان کا اپنے ساتھیوں سے رقم پر تنازعہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان نے اپنی رقم نکلوانے کیلےے سید ربی جعفری کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر حبس بے جا میں رکھ کر اسکے والد کو پیسوں کا انتظام کرنے کیلےے کہا مغوی کے والد کی جانب سے اس سارے واقعے اور اپنے بیٹے کے اغوا ہوجانے کی اطلاع سٹی پولیس کو دی گئی جس پر ایس ایچ او سٹی نے بروقت اس واردات کا مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کیلےے کارروائیوں کا آغاز کردیا ، سٹی پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مغوی نوجوان سید ربی کو کوہ نور چوک کے قریب سے بازیاب کرالیا جبکہ اس واردات میں ملوث ملزمان سید کاشف اور علی اصغر میمن کو نوجوان کو اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ، مغوی نوجوان کو ایس ایچ او سٹی نے اس کے والد سید توفیق احمد جعفری کے حوالے کردیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں