ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران جماعت عوام سے جینے کا حق چھین ر�ی �ے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، یہ دھرنا پاکستان کے عوام کا نمائندہ دھرنا ہو گا، حکمران جماعت پارلیمنٹ میں بیٹھ کر عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے  کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لئے اسلام آباد کا دھرنا لازمی ہے، دھرنے کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دلانا ہے، بجلی، پٹرول، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے، کرپٹ حکمران اور جو خاندان عوام پر مسلط ہیں ان کی حکمرانی اب قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سود، قرضے، بدانتظامی ہے، یہ سب اب قابل قبول نہیں، پاکستان کو ایک اسلامی اقتصادی نظام کی ضرورت ہے، ان بحرانوں کا حل صاف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے، حکومت قومی ترجیحات پر اکٹھا ہو کر ان بحرانوں کا حل نکالے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں