English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے کارکنان  کے تشدد کے بعداداکار طا�ر انجم کا ردعمل

 لاہور:مسلم لیگ (ن) کے کلچرل ونگ کے رہنما اور فنکار طاہر انجم کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا نہ ہی ویڈیو بنائی، پنجاب اسمبلی  فیملی کے ساتھ گیا تھا، بھوک ہڑتال میں بیٹھے  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی خواتین نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان  کے تشدد پر ردعمل دیتے  ہوئے طاہر انجم نے کہاکہ دہشتگردی کے اس وائرس کو ختم کرنا میرا مشن ہے، ہر طرح کے ظلم کے خلاف میں آواز اٹھاؤنگا، میرے اوپر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آ ئی  کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خواتین ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی آمد پر اُن پر یہ کہہ کر حملہ کردیا کہ وہ کیمپ میں بیٹھی خواتین کی وڈیو بنارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے