ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیشی وزیرِاعظم کے آنسو ناقابلِ قبول

بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی ایک تصویر دنیا بھر کے میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس تصویر میں اُنہیں ٹشو پیپر کی مدد سے آنسو پونچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے کچھ دور واقع میرپور شہر کے میٹرو اسٹیشن کی ہے۔ حالیہ طلبہ تحریک کے دوران پُرتشدد ہنگاموں کے دوران اس میٹرو اسٹیشن پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

شیخ حسینہ واجد نے جمعرات کو اعلیٰ حکام کے ساتھ میرپور میٹرو اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔ وہاں توڑ پھوڑ دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور رونے لگیں۔ روتے روتے انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانے والی چیزوں کو تباہ کرنے کی ذہنیت کہاں سے آتی ہے۔ اُن کے ریمارکس کو بنگلہ دیشی میڈیا نے بڑھا چڑھاکر پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیخ حسینہ کے ریمارکس پر شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ مخالفین اور ناقدین کہتے ہیں کہ وہ رو نہیں رہیں بلکہ ٹسوے بہارہی ہیں۔ یہ تو مگرمچھ کے آنسو ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اس حال تک عوامی لیگ کی پالیسیوں ہی نے پہنچایا ہے جو ڈیڑھ عشرے سے اقتدار پر قابض ہے۔

طلبہ تحریک کے دوران ملک بھر میں سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے طلبہ تحریک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اب عوامی لیگ کو بوریا بستر لپیٹ لینا چاہیے کیونکہ اُس کی پالیسیوں سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

بنگلہ دیش میں طلبہ کی تحریک سرکاری ملازمتوں میں نام نہاد فریڈ فائٹرز کی اولاد کے لیے 30 کوٹے کے خاتمے کے لیے تھی۔ یہ کوٹہ 1972 میں اُس وقت کے وزیرِ اعظم اور شیخ حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمٰن نے نافذ کیا تھا۔ شیخ حسینہ نے یہ کوٹہ 2018 میں ختم کردیا تھا۔ بعض درخواستیں نمٹاتے ہوئے یکم جولائی کو ایک ہائی کورٹ نے یہ ویزا بحال کردیا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر 13 جولائی کو اس کوٹے پر عمل درآمد رُکوادیا تھا۔ اس کے باوجود طلبہ نہ مانے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کوٹہ مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ اب سرکاری ملازمتوں میں صرف 7 فیصد کوٹہ رہ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں