
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ریاض کے قریب بیشہ الرین روڈ پر گرد وغبار کے دوران 13 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔ گرد وغبار کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی تھی،جس سے حادثہ پیش آیا۔ الرین جنرل اسپتال کے حکام کا کہنا ہے حادثے میں 23 افراد زخمی ہوئے ،جب کہ 4افراد کی موت واقع ہوگئی۔ سعودی ہلال احمر کی طرف سے زخمیوں کو اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں طبی ٹیموں نے ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
