English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرس اولمپکس: اسرائیلی دستے کی آمد پر فلسطین، فلسطین کے نعرے

القمر

پیرس(صباح نیوز)پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آنکھوں کو خیرہ کر دینے کئی مناظر دیکھنے کو ملے وہیں گزشتہ روز ہونے والی اس تقریب میں جیسے ہی اسرائیل کا دستہ منظرعام پر آیا تو لوگوں نے فلسطین، فلسطین کے نعرے بلند کردیے۔پیرس اولمپکس کی رنگارنگ تقریب کھلے آسمان تلے فرانسیسی دارالحکومت کے تاریخی دریائے سین میں منعقد کی گئی جہاں6 کلومیٹر پر محیط انتظامات میں تمام ملکوں کے دستے ایک، ایک کر کے کشتیوں پر گزرتے رہے۔ یہ اولمپک کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ جب افتتاحی تقریب کسی اسٹیڈیم میں منعقد نہیں کی گئی اور مسلسل بارش کے باوجود100
سے زائد ملکوں کے3 لاکھ سے زائد شائقین اس موقع پر اپنے ملک کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب اسرائیل کے دستے کے سامنے آتے ہی شائقین نے فلسطین، فلسطین کے نعرے لگا دیے اور اسرائیل کے دستے کے جانے تک وہاں یہ نعرے گونجتے رہے۔اس سے قبل جب فلسطین کے دستے پر مشتمل ٹیم منظرعام پر آئی تو شائقین کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے بے پناہ نعرے بازی کی گئی۔فلسطینی دستے میں موجود مرد و خواتین ایتھلیٹ نے فلسطینی رومال لپیٹے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے