English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: ہیٹ ویو کے باعث سرکاری ادارے اور بینک بند

تہران: ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث اتوار کو بھی سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی رہی۔

ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے، گزشتہ 2 روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو کر 225 افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہنگامی خدمات کے ادارے اتوار کو بدستور کام کریں گے، گرمی کے باعث اور توانائی کی بچت کے لیے ہفتے کو کام کے اوقات نصف کر دیئے گئے تھے۔

دوسری جانب شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں ہفتہ وار تعطیل جمعے کو ہوتی ہے لیکن ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث اتوار کو سرکاری دفاتراور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے