ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور چین چاند پر بین الاقوامی اسٹیشن بنائیں گے

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور چین کے درمیان ایک معاہدے میں چاند پر بین الاقوامی اسٹیشن بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق معاہدہ روس کی اسٹیٹ کارپوریشن برائے خلائی سرگرمیوں اور چینی قومی خلائی انتظامیہ کے درمیان ہوا ہے۔ معاہدے کا مقصد چاند پر بین الاقوامی سائنسی اسٹیشن کی تخلیق کے لیے مخصوص شعبوں میں فریقین کے درمیان تعاون اور قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ اس معاہدے کی میعاد 20 سال تک ہے جس کی بعد میں 5 سال کی مدت کی مزید تجدید کی جائے گی بشرط یہ کہ کوئی بھی فریق ابتدائی مدت کی میعاد ختم ہونے سے ایک سال پہلے معاہدے سے دستبردار نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں