English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی ر�نما شوکت یوس�زئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

 پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، محکمہ داخلہ نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے روکا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلینج کیا تھا۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے