ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

 لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت میں دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ہاس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلا گھیراو سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں