English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ پرحملہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی: ایران

تہران: ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے ٹیلی فون رابطے کے ذریعے یہ گفتگو کی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ایران کے نئے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں اور امکان ہے کہ مسعد پزشکیان صدارت کا حلف آج منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ میں لیں اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے