ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی پاسداران نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا آئل ٹینکر پکڑ لیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیجی علاقے میں ایک اورآئل ٹینکر کو روک کر اس کے عملے کے 9ارکان کو حراست میں لے لیا ۔ ایک ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے یہ دوسری کارروائی ہے۔ ایران کا کہناہے کہ آئل ٹینکر تیل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ آئل ٹینکر نما کشتی دبئی کے رہائشی ایک عراقی شہری کی ملکیت ہے۔ اس میں 7لاکھ لٹر تیل لے جایا جارہا تھا کہ پاسداران انقلاب کے بحری دستوں نے اسے آراش آئل فیلڈ کے نزدیک پکڑ لیا ۔ زیر حراست عملے کے ارکان بھارتی شہری بتائے گئے ہیں، جو تیل اسمگلنگ میں مبینہ طور پر شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں