لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشیں 3 اور 4 اگست تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
مون سون کا ایک اور اسپیل آج سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہر میں صبح سویرے مطلع ابر آلود ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا ایک اور اسپیل آج برس سکتا ہے۔

