English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں 13 اور 14 اگست سے دوبارہ بارشوں کا امکان ہے ، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی : سندھ میں بارشوں کا جاری سلسلہ آج رات ختم ہوجائے گا، جبکہ 13 یا 14 اگست کو دوبارہ بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 13 یا 14 اگست کو سندھ میں دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 207 نشیبی علاقے ہیں جن میں ضلع جنوبی میں 56، غربی میں 17، وسطی میں 22، ملیر میں 32، کورنگی میں 16، کیماڑی میں 26 اور شرقی میں 38 نشیبی علاقے شامل ہیں۔

وزیر آبپاشی سندھ نے بتایا کہ گڈو بیراج کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور بلوچستان سے بارش کا پانی ابھی سندھ میں داخل نہیں ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن شہروں میں پانی نکاسی کی مشینری درکار ہے، وہاں فوری طور پر بھیجی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے