English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے 74 فیصد شہری ماہانہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں‘رپورٹ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے 74 فیصد شہری ماہانہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں،شہروں میں رہنے والے پاکستانی صارفین کے مالی چیلنجز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے جو 14 فیصد ہے جبکہ 74 فیصد گھرانے ایسے ہیں جو اپنی ماہانہ آمدنی میں رہتے ہوئے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ مارکیٹنگ ریسرچ کے ادارے پلس کنسلٹنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی موجودہ لہر کے باعث74 فیصد پاکستانی شہری اپنی آمدنی سے اخراجات پورے نہیں کر سکے۔ مئی 2023 میں یہ تناسب 60 فیصد تھا۔اپنے اخراجات پورے نہ کرسکنے والے مذکورہ 74 فیصد خاندانوں میں سے 60 فیصد نے اپنے اخراجات کم کیے، جس کا اشیائے خورونوش کی خریداری پر براہ راست اثر پڑا۔ ان خاندانوں میں سے 40 فیصد کو ادھار رقم لے کر اپنے اخراجات پورے کرنے پڑے جبکہ ان میں سے 10 فیصد ایسے بھی تھے، جنہیں اضافی ملازمتیں کرکے اپنے اخراجات سے نمٹنا پڑا۔50 فیصد سے زائد صارفین اپنی آمدنی سے اخراجات پورے کرنے میں کسی نہ کسی طرح کامیاب تو ہوجاتے ہیں لیکن ان کے مطابق پھر اس کے بعد وہ کوئی رقم بچا نہیں سکتے۔پلس کنسلٹنٹ کی طرف سے جولائی میں ایک ٹیلی فونک مطالعہ کیا گیا جس میں پاکستان کے ٹاپ 11 شہروں میں18سے55 سال کے درمیان افراد سے ان کی رائے جانی گئی۔اگست میں 17 شہروں میں 1800 سے زائد مرد و خواتین سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ خریداری اور کھپت پر مہنگائی کے اثرات کا اندازہ لگایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے