English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے