ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحمن ڈکیت قتل کیس: 15 سال بعد عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور ماما بری

کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے رحمن ڈکیت پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   سرغنہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدم شواہد پر دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔

 عزیر بلوچ کے وکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، پراسیکیوشن کے گواہان کے بیان میں تضاد ہے، عزیر بلوچ اب تک 39 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 2009 میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں