English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام یوم آزادی بھرپور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منائیں، مستقیم قریشی

القمر

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی کی زیر صدارت پاکستان کے 78 یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار ہمیشہ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔ اس لیے تمام سرکاری افسران و ملازمین اور عوام کو پاکستان کا یوم آزادی بھرپور یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منانا چاہیے۔ انہوں نے ضلع کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کرائیں اور سجاوٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر اور گاڑیوں پر قومی پرچم لگائیں۔ انہوں نے تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سر سال کی طرح اس سال بھی شہروں میں صفائی ستھرائی، روشنی اور اہم چوراہوں کو جھنڈیوں سے سجایا جائے تاکہ شہریوں میں جشن آزادی کی اہمیت اُجاگر ہوسکے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو بہتر اور اسپتالوں کو جشن آزادی کی جھنڈیوں سے سجایا جائے اور اسپتالوں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اپنے اپنے محکمے میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے