English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جولائی 2023 تا اگست2024 بجلی صارفین پر 455 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف

القمر

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )جولائی 2023ء سے اگست 2024ء تک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 14 مرتبہ مہنگی کی گئی اور صارفین پر 455 ارب روپے سے زاید کااضافی بوجھ لاد دیا گیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو زندہ درگور کرنے کا عمل مسلسل جاری رہا۔نجی میڈیا گروپ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2023ء میں مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے، اگست میں جون 23 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 81 پیسے مہنگی کی گئی۔اسی طرح ستمبر میں جولائی 2023ء کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 46 پیسے اور اکتوبر میں اگست 2024ء کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے