English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توقعات سے بڑھ کر استقبال ہوا، قوم کا پیاردیکھ کر رات کونیند نہیں آتی،ارشد ندیم

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہاہے کہ قوم کا پیار دیکھ کر مجھے تو خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آتی،قومی ہیرو ارشد ندیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا ہی مقصد تھا،اللہ نے بڑی کامیابی دی، قوم نے توقعات سے بڑھ کرمیرا استقبال کیا،انہوں نے کہا کہ فروری 2024میں سرجری ہوئی،2 مرتبہ انجری کا بھی شکار ہواتھا، میرے کوچز نے بہت محنت کی اور مجھے حوصلہ نہیں ہارنے دیا، پاکستان کیلئے مزید تمغے جیتنے کی کوشش کروں گا،بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد نے کہاکہ میدان میں اپنے اپنے ملک کیلئے پرفارم کرتے ہیں ، نیرج سے بہت اچھی دوستی ہے، کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی ایونٹس کھیلے،کامیابیاں حاصل کیں، واپڈا نے مجھ سمیت دیگر قومی ہیروز کو بھی ملازمت فراہم کی، آگے بھی پاکستان کیلئے تمغے جیتنے کو کوشش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے