English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلیے ہلال امتیاز اور 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے ہلال امتیاز اور 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وطن کو جشن آزادی سے قبل ایک بہترین اور شان دار تحفہ ارشد ندیم نے  دیا، جس سے قوم کی آزادی کی خوشیاں  دوبالا ہو گئیں۔ انہوں نے ارشد ندیم  کے لیے 15 کروڑ روپے انعام اور ہلال امتیاز کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایف9 اور ایف10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم روڑ کا نام دیا جائے گا اور ایک اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کے لیے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی جائے گی جہاں 2028ء اولمپکس کے لیے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہبود، انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب روپے کے اسپورٹس اینڈومنٹ فنڈ  بھی قائم  کیا جائے گا، اس کے لیے 40 کروڑ روپے کی تجویز آئی تھی لیکن میں ہاکی، ٹینس، اسکواش، تیراکی اور دیگر کھیلوں کے لیے کام آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے