خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈاکوئوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع پولیس مقابلہ ایک ڈاکو مارا گیا تین زخمی حالت میں گرفتار، 15 منشیات فروش گرفتار خیرپور کو امن کا گہوراہ بنایا جائے گا۔ یہ بات ایس ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع سومرو نے میڈیا سے پولیس کی کارکردگی رپورٹ بتاتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ خیرپور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15 سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے شراب چرس برآمد کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جلد کارروائی شروع کی جائے گی لسٹیں مرتب کرنا شروع کردیں ہیں اس گینگ کے سربراہ کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور جو سرپرستی کررہے ہیں چاہے وہ کتنا بااثر شخصیت کیو ں نہ ہو اس کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اگر اس میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہوئے تو وہ بھی نہیں بخشے جائیں گے ۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر ڈاکوئوں سے مقابلہ کرکے تین ڈاکوں تراب نورانی طارق شر کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ڈاکو اشرف عرف اشرو مقابلہ میں ماراگیا وہ پولیس کو پندرہ سے زائد سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ڈاکوئوں کے گینگز کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ کچے میں سیلاب کی صورتحال کے باعث ڈاکو شہروں کی طرف رخ کریں گے ہم نے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے ان شاء اللہ ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔
