English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپٹ قیادت پاکستان کی بنیادوں کو کھوکلا کررہی ہے،حافظ نصراللہ چنا

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ کرپٹ وجعلی مسلط قیادت پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہی ہے اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میںسودی نظام کرپشن اوربے حیائی کا سیلاب تحریک پاکستان کے شہدا کے خون سے غداری ہے۔نوجوان نسل ملک کی تقدیربدل سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھکوٹ میں شعبہ اطفال کے تحت بچوں کی جشن آزادی ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔ریلی سے جماعت اسلامی ضلع کشمورکے امیرغلام مصطفیٰ میرانی سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پٹرول تیل گیس اورکوئلہ سمیت زراعت کی دولت سے مالا مال ہے مگر اصل فقدان اہل ودیانتدار قیادت کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے