
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں اسکالرشپ پروگرام کے تحت جامعات سے 800 طلبہ فارغ التحصیل ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق استنبول میں اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہونے والے بین الاقوامی طلبہ کے لیے کنوکیشن کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں شریک ادارہ برائے بیرون ملک ترک و اقربا معاشرے کے چیئرمین عبداللہ ایرین نے بتایا کہ ترکیہ میں 180ممالک کے طلبہ و طالبات کی میزبانی کی گئی ہے اور یہ تعداد ہر برس بڑھ رہی ہے۔ تقریب میں استنبول کے گورنر داؤد گل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گل نے کہا کہ طلبہ ترکیہ اور ان کے ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔
