فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطیہ نثار نے فیصل آباد کا دو روزہ دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی کوآرڈینیٹر ربیعہ طارق ،ناظمہ وسطی پنجاب نازیہ توحید ،نائب ناظمہ وسطی پنجاب فوزیہ محبوب،ناظمہ ضلع فہمیدہ الیاس اور ان کی پوری ٹیم نے بھی تمام پروگرامات میں شرکت کی۔ 11 بجے رفایونیورسٹی میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں ہرصورت جماعت اسلامی کے کام کو آگے بڑھانے کی جدوجہدکرنی چاہیے۔جماعت اسلامی پاکستان کی واحدجماعت ہے جو پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتی ہے اسی موقع پراجتماعات ناظمات بھی ہواجس میں کام کی کارکرگی کا جائزہ لیاگیااورحلقہ جات میں کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی اورممبران شوریٰ کو صوبائی اورمرکزی شوریٰ کے کام کرنے کے طریقے سے آگاہ کیا،دوسرے روز غلام محمدآباداوررحیم گارڈن میں میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اوردونوں اداروں کے کاکام سہراتے ہوئے کہاکہ قرآن کے آفاقی پیغام سے ہی دنیامیں امن قائم ہوسکتا۔ پاکستان میں جب تک قرآن کا نظام نافذنہیں ہوگا پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔دیرنیہ رکن انوری باجی کی عیادت کی اور اجتماع ارکان پی پی118میں شریک ہوئیں اورخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارامقصدزندگی اقامت دین ہونا چاہیے اسی کی دعوت قرآن اورحدیث میں ہے ۔الخدمت وویمن ٹرسٹ مدینہ ٹائون میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جس میں عطیہ نثارنے شرکت کی اورپرچم کشائی کی۔ ، ضلعی و پی پی کی یوتھ ٹیم یوتھ ٹرینرز ،4بجے اطفال ٹیم و اطفال ٹرینرز ،5بجے ضلعی ٹیم تعلقات عامہ سے الخدمت فائونڈیشن میں ملاقات کریں گی جبکہ عصر سے مغرب تک ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں شرکت کی۔
