English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون

القمر

لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سبزہ زار، ٹھوکر اور مضافاتی علاقوں میں آپریشن کیا ، سبزہ زار میں آئس کریم یونٹ بند ، 170کلو سے زائد ایکسپائر خام مال تلف،1لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ٹھوکر نیازبیگ پر علی الصبح ناکہ بندی کر کے 44دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 56ہزار 200لیٹر دودھ کا معائنہ، قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ آئسکریم یونٹ سے ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، آئسکریم کی تیاری میں زائدالمیعاد سٹابری اور ونیلا فلیورز کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔میکسنگ ایریا میں زنگ اور فنگس زدہ دیواریں، ٹوٹے گندے فرش پر کھڑا گندا پانی موجود پایا گیا۔ پانی کی فلٹر یشن رپورٹ موقع پر عدم موجود، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل ایکسپائر تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں سمیت پنجاب کی عوام کی صحت کی بہتری کے لیے علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے ترسیل کی جانے والی خوراک کو چیک کیا جاتا ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی ہر چھوٹے بڑے فوڈ بزنس پر قوانین کا نفاذ یکساں طور پر کرواتی ہے، وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر خوراک کی تیاری میں جعلسازی یا غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ شہری اشیا کی خرید سے قبل لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں ،خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری، شہری شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے