ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی سرکار نے مخالف جماعتوں کی وزرائے اعلیٰ کو تنگ کرنا شروع کردیا

بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیرِاعلیٰ سِدا رمیا کے خلاف کرپشن کے کیس میں قانونی کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ اجازت ریاست کے گورنر نے دی ہے۔ اس اقدام کو ریاست (صوبے) اور مرکزکے درمیان مخاصمت کے روپ میں دیکھا جارہا ہے کیونکہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے۔

کانگریس نے ریاستی گورنر کی طرف سے وزیرِاعلیٰ کے خلاف کارروائی کی اجازت کو مرکز کی طرف سے جنگ چھیڑنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے ریاست اور مرکز کے درمیان معاملات مزید بگڑیں گے۔ سِدا رمیا پر اپنی بیوی کو غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹ دلوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کانگریس کی قیادت نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں سِدا رمیا کے ساتھ ہے اور انہیں کسی بھی حال میں استعفٰی نہیں دینا چاہیے۔ کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اب ان تمام ریاستوں کے معاملات خراب کرنے پر تُلی ہوئی ہے جہاں اُس کی حکومت نہیں ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ابھی تک اقتدار کے نشے میں مست ہے اور کسی بھی مخالف کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اب ریاستی وزرائے اعلیٰ کے خلاف مرکز کے متعین کیے ہوئے گورنرز کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں