English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کیلیے نیپرا میں درخواست دائر

An application has been filed

اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر 47 روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔ سسٹم کے استعمال کے چارجز کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے وصولی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے نقصانات کی مد میں عوام سے 10 ارب 80 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 26 اگست کو سماعت کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے