جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورومیں شدید بے امنی،جامشورومسلسل لوٹ مار،ڈاکہ زنی منشیات فروشی کے باعث علاقہ غیر لگنے لگا۔ لمس ڈاکٹرز ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے المنظر کے قریب اسلحہ کے زور پر لْٹ گئے۔ سماجی تنظیموں کاڈی سی،SSP جامشورو سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق لمس اسپتال جامشورو کے شعبہ ایمرجنسی کے ڈاکٹرز ڈیوٹی ڈاکٹر عبدالمالک، ڈاکٹر مبین مَلک سے ڈیوٹی سے واپس گھرجاتے ہوئے المنظر کے قریب کراچی موری پر اسلحہ کے زور پر 2موٹر سائیکلوں پر سوار اسلحہ دِکھاتے ہوئے اْنہیں رکنے کا اِشارہ کیا،لیکن نہ رکنے پر ملزمان نے اپنی موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر اْنہیں گرِا کر شدید تشد دکرتے ہوئے اْن سے10+10 ہزار روپے سے زائدرقم لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے باآ سا نی فرار ہوگئے۔اِس سلسلے میں متاثرہ ڈاکڑز نے بتایا کہ ڈیوٹی سے واپس گھرجارہے تھے،کہ المنظر پْل کے قریب کراچی موری پر 2موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اَسلحہ دِکھاتے ہوئے اْنہیں رکنے کا اِشارہ کیا،لیکن ہمارے نہ رکنے پر ملز ما ن نے اپنی موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر ہمیں گراکر شدید تشد دکرتے ہوئے ہم سے10+10 ہزار روپے سے زائدرقم لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہو ئے باآ سا نی فرار ہوگئے۔اْنہوں نے کہا ہم نے موقع کو بھانپتے ہوئے اپنے موبائل فونز قریب کی جھاڑیوں میں پھینک دیے تھے، جو بچ گئے۔ اْنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس دوران ہماری کسی نے کوئی مدد نہیں کی، اور نہ ہی جامشورو پولیس دور دور تک دکھائی دی۔جبکہ المنظر بالکل نزدیک ہے جہاں اکثر پولیس جھگمٹا لگا رہتا ہے،لیکن وہاں سے بھی کوئی پولیس نہیں پہنچی۔ اْنہوں نے کہا اگر پولیس مو قع پر پہنچ جاتی تو ملزمان یقیناً گرفتار ہوسکتے تھے۔اِس واقعہ پر سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے سخت غصے کا اِظہار کرتے ہوئے مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا،جامشورومیں شدید بے امنی، جامشورو مسلسل لوٹ مار،ڈاکہ زنی منشیات فروشی کے باعث علاقہ غیر لگنے لگا ہے۔ اَب جامشورو میں نہ ڈاکٹر، نہ صحافی، نہ تاجر، نہ شہری اور نہ ہی طلبا محفوظ ہیں، سب اپنے آپ کو غیر محفوظ اور نفسیاتی شکار سمجھنے لگے ہیں۔ سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے ڈی سی،SSP جامشورو سے بے اَمنی پر سخت اور فوری نوٹس لیتے شہریوں کو تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔