English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بےوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے؟ وزیر اعلیٰ سندھ

Prime Minister

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات ہوتے رہتے ہیں، بےوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے؟۔

جناح ہسپتال کراچی میں نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ لوگ ٹی وی پر آنے کیلیے وقت کیسے نکالتے ہیں، کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، اگر میں ٹی وی پر آکر بتاتا رہوں گا تو کام کیسے کروں گا، اسی لیے ہمارے چیئرمین بھی کچھ ناراض ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25 سال کا معاہدہ ہوا ہے ان تین ہسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت سنبھالے گی، اس سے پہلے کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا، اگر کوئی آئے گا تو ہم کہیں گے ہمارے پیسے نکالیں، شکر ہے وفاقی حکومت نے ان تینوں ہسپتالوں کو دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ تیسری سائبر نائف مشین کا افتتاح کردیا ہے،  پیپلز پارٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بنائی، دونوں عمارتوں کےلیے عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے