English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی معیشت کا پہیہ چلنے پر یقین رکھتی ہے ، حافظ نعیم الرحمن 

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ ہماری جماعت معیشت کو بند نہیں بلکہ اس کو کھلا رکھنے پر یقین رکھتی ہے ، معیشت کے پہیہ چلنے سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے اس سے بڑھ کر خوشی کی کیا بات ہوسکتی ہے ۔؟

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں ، اور ہمارا مقصد معیشت کو چلانے کے لیے ایک دن کی ہڑتال ہے۔ چاہے کوئی ہماری حمایت کرے یا نہ کرے ، جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی ۔” انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی یکم ستمبر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ “ہم معیشت بند کرنے والے نہیں بلکہ کھولنے والے ہیں ۔ یہ اقدامات پہلے بھی کیے جاتے رہے ہیں ، لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ہڑتال کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔ یہ ایک طویل جدوجہد ہے جو ہم عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ سب اس میں ہمارا ساتھ دیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ “اگر اللہ نے چاہا تو ہمیں وافر فنڈز ملیں گے، جن سے ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔ عوام کو ان کا حق دیا جائے گا اور فنڈز کو صحیح طریقے سے تقسیم کیا جائے گا ۔” انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ایک ممبر سازی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جس میں کوئی بھی دیہات نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ “ہر گاؤں اور دیہات کے لوگوں کو متحرک کیا جائے گا اور مارچ کیا جائے گا۔ ہمیں ایسا پروگرام بنانا ہوگا جس سے لوگ حرکت میں آئیں۔ ہمارا مارچ پورے پاکستان کا مارچ ہونا چاہیے، اور ہم اتنی طاقت سے آگے بڑھیں گے کہ حکومت کو اپنے مطالبات کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیں گے۔”

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اب ایسے نہیں چلے گا۔ ہم عوام کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور حکومت کو عوام کے حقوق دینا ہوں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے