English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتوار سے طاقتور مون سون ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان

  اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک میں طاقتور مون سون ہواؤں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار سے چاروں صوبوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے،  26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشیں ہونگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیا ت نے بارشوں کی مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ   بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے بعد کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے تیز موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان، پنجاب اورخیبر  پختونخوا کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ تیز بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی پنجاب کے نشیبی علاقوں کو بھی خطرہ بتایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے