English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف آئندہ ماہ قرض کی منظوری دے گا،وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کے دوران پیگاسز ایئرلائنز کے چیرمین مہمت ٹی نان سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کے دوران پیگاسز ایئرلائنز کے چیرمین مہمت ٹی نان سے تبادلہ خیال کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے معاہد ہ ہو جائے گا ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کے لیے مثبت بات چیت ہوئی، بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ دبئی اسلامک اور المشرق بینک سے بات چیت جاری ہے، گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لیں گے۔وزیرخزانہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37ماہ میں 3ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شور مچایاجارہاہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دے گا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے ٹیکس لیکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جو معاملات طے ہیں ان پر کام جاری ہے جب کہ حکومت آئی ایم ایف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے