English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نااہل حکومت شہباز اور نواز آپس میں خود پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،  بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا( کے پی کے ) بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا  ہے کہ نااہل حکومت کے وزیر اعظم شہباز  شریف اور نواز شریف آپس میں خود پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطا تارڑ خود لے رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، بشری بی بی اور علیمہ خان کے خلاف نااہل حکومت پروپیگنڈہ کر رہی ہے، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے، پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے