ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرائم شو سے متاثر ہوکر 3 بچوں نے ساتھی کو قتل کردیا

بھارت کے ایک مدرسے میں 9 سے 11 سال کی عمر کے تین لڑکوں نے مل کر پانچ سالہ ساتھی طالب علم کو مار ڈالا۔ تینوں ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ایک کرائم شو سے متاثر تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ ساتھی کو مار کر مدرسے میں چھٹی کرانا چاہتے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تینوں کم سِن لڑکوں نے مل کر ساتھی کو بُری طرح مارا پیٹا جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ سالہ طالب علم کو انتہائی درجے کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اُس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی اور جسم کے اندر کئی مقامات پر خون رِستا رہا۔

جس مدرسے کا یہ واقعہ ہے وہ شمال مشرقی دہلی میں واقع ہے۔ ابتدائی تفتیش میں تینوں ملزمان نے بتایا کہ اُنہیں اِس طریقے سے قتل کا آئیڈیا ایک کرائم شو دیکھ کر سُوجھا تھا۔

جمعہ کو ایک خاتون نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ مدرسے میں پڑھنے والا اس کا پانچ سالہ بچہ سخت بیمار ہے اور محسوس کیا جاسکتا ہے کہ اُس کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔ یہ کال دیال پور کے مدرسہ تعلیم القرآن سے کی گئی تھی۔ پولیس جب پہنچی تو دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھی ہے۔ بچے کی گردن کمر اور پیٹ پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔

پولیس نے بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران چل بسا۔ مدرسے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور بچے کے ساتھ پڑھنے والوں سے پوچھ گچھ کے ذریعے پولیس نے تین طلبہ کو شناخت کیا جنہوں نے بچے پر تشدد کیا تھا۔

تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر پولیس نے جووینائل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ جوزینائل جسٹس بورڈ کے تحت کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے مدرسے کو تالا لگادیا ہے اور تمام طلبہ کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں