English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی فیک نیوز کیس: گرفتار ملزم فرحان آصف مقدمے سے بری

لاہور کی مقامی عدالت نے برطانوی فیک نیوز کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کے خلاف کیس خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطقب لاہور کی ضلع کچہری میں برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزم فرحان آصف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نجیب اللہ نیازی نے بتایا کہ یہ خبر پہلے سے ہی شیئر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شیئر کیا، اسکو ہر طرح سے انویسٹی گیٹ کیا گیا لیکن اسکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

عدالت نے پوچھا کہ اس نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟، جس پر ملزم نے جواب دیا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اسکو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

بعدازاں عدالت نے فرحان آصف کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے رہا کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے