English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ سے منسلک اپنی سرحد پر صیہونی افواج کی موجودگی قبول نہیں، مصر

قاہرہ: مصری حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اپنی سرحد پر اسرائیلی افواج کی مسلسل موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر نے تمام فریقوں سے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسٹریٹجک فلاڈیلفی کوریڈور کے ساتھ ساتھ کسی بھی اسرائیلی باشندے کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی بات چیت کا ایک اہم نکتہ اسرائیل سے سرحدی علاقے سے اپنی افواج کو ہٹانے کا مطالبہ ہے، جس میں رفح کراسنگ بھی شامل ہے، جو فلسطینی سرزمین سے ساتھ منسلک ہےجس پر اسرائیل کا براہ راست کنٹرول نہیں تھا۔

اسرائیلی فورسز نے مئی کے اوائل میں رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا تھا، اس اقدام نے ایک اہم امدادی راستہ منقطع کر دیا ہے ،مصر اور دیگر ممالک کی طرف سے بار بار اس اقدام پر مذمت کی گئی ہے۔

 مصر اپنی قومی سلامتی کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان ثالثی کا انتظام کر رہا ہے۔

قطر اور امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات سے جنگ بندی کی بہت کم امید پیدا ہوئی ہے، جبکہ واشنگٹن نے جمعہ کو کہا تھا کہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے