English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دشمن چاہتا ہے پاکستان معاشی قوت نہ بنے، اسحاق ڈار

offer to the opposition

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  دشمن چاہتا ہے پاکستان معاشی قوت نہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کو مائیک دینے پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی، جس پر ردے عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ ہے ایوان چلانے کا؟ جناب ان کو پہلے ایوان چلانے کا طریقہ سکھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ استعمال کرکے بلوچستان میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے، بلوچستان میں جو کچھ ہوا اس سے ہر شخص  کا دل رنجیدہ ہے، بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ مکمل رابطےمیں ہے، کچھ لوگوں کو استعمال کرکے ایک صوبے میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوریاست پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ، جو ناراضی کے نام پر پہاڑوں پر چڑھ کر شہریوں کو قتل کررہے ہیں،اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چند روز میں بلوچستان کا دورہ کریں گے، دہشت گردی اور معاشی مسائل پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہمیں باتوں کے بجائے حل کی طرف جانا ہوگا، آئیں اس مسلئے پر ملکر سوچیں، دشمن چاہتا ہے پاکستان معاشی قوت نہ بنے۔

نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ارکان ایک دن مقررکرلیں،اس دن صرف امن وامان کےحوالےسے ہی بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے