کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںپالپا کے جنرل سیکرٹری سہیل بلوچ نے پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ۔پالپا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے پائلٹس کو پرانے قوانین کے تحت پینشن دے رہی ہے ،پرانے قوانین کے تحت پینشن کی رقم ادا کرنے خلاف قانون ہے ،سپریم کورٹ طے کرچکی ہے آخری تنخواہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پینشن ادا کرنا ہوگی،لیکن عدالتی احکامات کے باوجود 2002 کے قوانین کے تحت پینشن دی جارہی ہے ،23 سال سروس کی 26 ہزار پینشن دی جارہی ہے جو کہ خلاف قانون ہے،ریٹائرڈ پائلٹس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔کم پینشن دی جارہی ہے ،درخواست میں پی آئی اے ،پالپا و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
