ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی شہری جان لیوا انتہائی کا شکار،سالانہ 37 ہزار اموات

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران گھروں میں تنہا رہنے والے 37 ہزار سے زائد افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ ان میں سے تقریباً 4 ہزار افراد کی موت کا علم ان کے انتقال کے کم از کم ایک ماہ بعد ہوا ،جب کہ 130 ایسے افراد کی لاشیں بھی ملیں جن کو مرے ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔ مقامی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپنے گھروں میں مردہ پائے گئے تنہا ئی کے شکار 70 فیصد سے زائد افراد کی عمریں 65 برس یا اس سے زائد تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد یعنی 7 ہزار 498 افراد کی عمریں 85 سال یا اس سے زائد تھیں جبکہ 75 سے 79 سال کی عمر کے 5 ہزار 920 افراد اور 70 سے 74 سال کی عمر کے 5 ہزار 635 افراد تھے۔ گھروں میں مرنے والے افراد میں سے اندازاً 40 فیصد کو ایک دن کے اندر تلاش کر لیا گیا ۔ جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکورٹی ریسرچ کا کہنا ہے کہ 2050 ء تک اکیلے رہنے والے معمر شہریوں کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ا قوام متحدہ کے مطابق جاپان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی عمر رسیدہ آبادی رکھتا ہے۔ حکام کو امید ہے کہ یہ رپورٹ جاپان میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے مسئلے پر روشنی ڈالے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں