English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرینی فضائیہ کی نا اہلی ،یورپ سے ملنے والا ایف 16 طیارہ تباہ

یوکرین میں تباہ ہونے والے ایف 16کے پائلٹ کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فضائیہ کی نااہلی کے باعث امریکا اور یورپ کی جانب سے دیا گیا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے روسی حملے کو ناکام بنانے کے لیے اڑان بھری تھی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کو میزائل لگنے کے شواہد نہیں ملے۔ فوجی ترجمان کے مطابق طیارے نے گرنے سے قبل روس کے 4 کروز میزائل کو مار گرایا تھا اور اگلے ہدف کی جانب سے بڑھ رہا تھا کہ اچانک رابطہ منقطع ہوگیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ مل گیا جس میں سے پائلٹ کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد ہوئی۔ پائلٹ کی شناخت اولیسکی میس کے نام سے ہوئی جو یوکرینی ائرفورس کا ماہر اور مشاق پائلٹ سمجھا جاتا تھا۔ فوج کے بیان میں کہا گیا حادثہ ممکنہ طور پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حال ہی میں بھیجے گئے ایف16 طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف16 طیارے کے پچھلے حصہ میں آگ لگی ہوئی ہے اور وہ اسی حالت میں فضا میں اْڑ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر پائلٹ نے چھلانگ نہیں لگائی،جس کا مطلب ہے کہ پیراشوٹ کام نہیں کر رہا تھا یا ہنگامی حالت میں طیارے سے باہر نکلنے کا خودکار نظام خراب ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو وہ ایف16 طیارے دیے جن میں فنی خرابی تھی یا وہ پہلے ہی اپنی میعاد پوری کر چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے