English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی این پی ایم کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر سیاستدان اور رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔

انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ بلوچستان کے مسائل میں عدم دلچسپی پر مایوسی کا حوالہ دیا ہے ۔ انہوں یہ اعلان محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

آختر مینگل نے کہا کہ میں نے آج اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل پر بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بلوچستان کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے بلوچستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘پارلیمنٹرین نے خود کہا کہ بلوچستان ہمارے ہاتھ سے پھسل رہا ہے’۔

“میں کہتا ہوں کہ بلوچستان صرف پھسل ہی نہیں گیا، یہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔ بلوچستان میں بہت سی جانیں جا چکی ہیں۔ اس معاملے پر سب کو اکٹھا ہونا چاہیے تھا”۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے اجلاس بلانا چاہیے تھا۔ بلوچستان میں کھلے عام مذاکرات نہ ہونے پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا، “جب بھی یہ مسئلہ اٹھایا جاتا ہے، اسے بلیک آؤٹ کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ میری باتوں سے متفق نہیں ہیں، تو صبر سے سنیں۔ اگر آپ کو پھر بھی میری باتیں غلط لگیں، تو میں ہر قسم کی سزا قبول کرتا ہوں”۔

“انہوں نے کہا کہ اگر آپ مجھے پارلیمنٹ کے باہر انکاؤنٹر کرنا چاہتے ہیں یا مارنا چاہتے ہیں تو آگے بڑھیں، لیکن کم از کم سن لیں۔ ہمارا کوئی نہیں اور کوئی ہماری بات نہیں سنتا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے