ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملازمت دینے پر برطانیہ کے 10 انڈین ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے اور صرف قانونی طور پر آنے والے تارکینِ وطن کو ملازمتیں دینے کی حوصلہ افزائی کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ حکام نے بھارتی شہریوں کی ملکیت والے 10 ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔

بھارت سے آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملازم رکھنے پر سب سے زیادہ جرمانہ (80 ہزار پاؤنڈ) راجپوت انڈین ریسٹورنٹ پر عائد کیا گیا ہے۔ حکام کہنا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے کی وسیع تر کارروائی کا محض ایک حصہ ہے۔ بھارت کے دس ریسٹورنٹنس پر عائد کیا جانے والا مجموعی جرمانہ 2 لاکھ 67 ہزار پاؤنڈ ہے۔ ایسیکس کے آکاش تنوری پر 40 ہزار پاؤنڈ، گریٹر لنڈن کے تازہ کباب ہاؤس اور کینٹ کے بادشاہ انڈین کوئزین پر تیس تیس ہزار پاؤنڈ جبکہ سونوز کچن پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا۔

جامع حکمتِ عملی کے تحت اُن لوگوں کو بھی قانونی کارروائی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جو غیر قانونی تارکینِ وطن کو مکان یا کمرا کرائے پر دیں گے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیمی ویزے پر آنے والے نوجوان بھی غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی جاب مارکیٹ میں عدم توازن پیدا ہو رہا ہے، مقامی نوجوانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے اور قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے لیے بھی صورتِ حال پریشان کن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں