English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،تعمیراتی میگا پروجیکٹ میں سنگین خامیوں کا انکشا�

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں اربوں روپے لاگت سے میگا پروجیکٹ اور نالہ تعمیراتی پروجیکٹ میں سنگین خامیوں کا انکشاف نیب کی رپورٹ میں ہوشربا حقائق سامنے آگئے۔ میرپورخاص نالہ تعمیراتی پروجیکٹ رپورٹ میں سنگین نقائص اور خود برد کے الزامات کی تصدیق ہو گئی ہے حالیہ دنوں میں سندھ ہائی کورٹ، سرکٹ کورٹ میرپورخاص میں پیش کی جانے والی ایک اہم رپورٹ میں نیب نے مختلف تکنیکی خامیوں اور لاپروائیوں کی نشاندہی کی ہیہ جو کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں سامنے آئی ہیں،نیب کی جانب سے معزز عدالت کے سامنے پیش کی جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران کئی سنگین نقائص پائے گئے ہیں اس سلسلے میں 20 سے 23 اگست 2024ء تک فزیکل تصدیق اور معائنہ کیا گیا جس میں ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کے متعدد افسران نے حصہ لیا۔معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ پروجیکٹ کی انتظامی منظوری 1598.352 ملین روپے کے ADP نمبر 1670 (2016-17) کے تحت دی گئی تھی تاہم، مجریہ ایجنسی (لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، سندھ حکومت) نے اصل پی سی-I یا تخمینہ فراہم نہیں کیا جس سے پروجیکٹ کے اہم اجزا کی جانچ ممکن نہیں ہو سکی مزید برآں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پروجیکٹ کی تکمیل میں استعمال ہونے والے مواد کی کوالٹی میں بھی سنگین خامیاں پائی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق، RCC سیور لائن کی جانچ پڑتال مکمل نہیں کی گئی جبکہ مین ہولز اور ڈرین نالے کچرے سے بھرے ہوئے پائے گئے ڈسپوزل ورک کا کام بھی مکمل تو کیا گیا مگر پمپنگ مشینری نصب نہیں کی گئی جس سے پروجیکٹ کا اصل مقصد پورا نہیں ہو سکا مزید برآں، کنٹریکٹر نے پیمائش کی کتابوں Mb record کی فوٹو کاپیاں فراہم کی ہیں جبکہ اصل بلز کی عدم موجودگی میں ادائیگیوں کی جانچ ممکن نہیں ہو سکی نیب کی رپورٹ میں پروجیکٹ کی ناقص منصوبہ بندی اور معیاری جانچ کے بغیر کام کی تکمیل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے معائنہ کرنے والے افسران نے مزید وقت اور مکمل ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست کی ہے تاکہ پروجیکٹ کے معیار اور اس میں خرچ کیے گئے فنڈز کی مکمل جانچ کی جا سکے۔آخر میں، نیب نے کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ریکارڈ فراہم کریں تاکہ پروجیکٹ کی خرابیوں کو دور کیا جا سکے اور فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے