English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیو م�م کوکامیاب بنانے کیلیے یونین سطح پر ٹیموں کاجائز� لیا جائے

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے یونین کونسل سطح پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں 9 سے 13ستمبر تک ہونے والی ڈویژن بھر میں انسداد پولیو مہم سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت، ڈویژنل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بالکل یکجا ہیں کیونکہ یہ مہم ہمارے بچوں کے روشن مستقبل سے وابسطہ ہے۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم کے دوران بارش سے متاثرہ علاقوں کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے مائیکرو پلان ترتیب دیا جائے تاکہ مہم کے دوران ہر گھر تک پہنچا جا سکے اور اس ضمن میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں حل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود، ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالشکور جروار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جیرام داس، ڈاکٹر نارائن جگانی ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر تہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر، یونیسف کے کمیونٹی کوآرڈینیٹر آفیسر ڈاکٹر منیر ابڑواور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے