واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شکاگو میں ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 3افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ چوتھے شخص کی لویولا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں موت ہو گئی۔ پولیس نے وڈیو فوٹیج کی مدد سے ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔
